ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں16سویلین ہلاک

شام میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں16سویلین ہلاک

Wed, 09 Nov 2016 16:09:48    S.O. News Service

دمشق9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ کی طرف سے شام میں فضائی حملے کے نتیجے میں16سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ کے قریب ایک گاؤں میں یہ فضائی حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔ یہ گاؤں داعش کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔کُرد عرب اتحاد کے ایک ترجمان جیہان شیخ نے سویلین ہلاکتوں کی خبر کی تردیدکی ہے۔


Share: